پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل منگل کو ملتان میں ہوگا

164

ملتان۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کا میلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کل (منگل )ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں سجے گا۔

دونوں ٹیموں نے فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس کی ۔

اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان نثار علی کاکہنا تھا کہ ہماری ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہے ، کھلاڑی سو فیصد فٹ اور ان کا فتح کیلئے مورال بلند ہے اور ہم فائنل جیت کر قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیں گے۔ بنگلہ دیش کے کپتان عارف اللہ نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبے میں بہت مضبوط ہے مگر ہماری بھی بھرپور تیاری ہے ، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ فائنل 3 دسمبر بروز منگل صبح دس بجے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔