15.5 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومضلعی خبریںپاکستان اور بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا...

پاکستان اور بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں،وزیراعلی بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اتوار کو اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ جذبے، مہارت اور استقامت کی جنگ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کھلاڑی دل سے کھیلیں، خود پر یقین رکھیں اور قوم کو فخر محسوس کرائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،بلوچستان کے عوام اور حکومت قومی ٹیم کے لئے ہمت افزائی کے لیےپاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565001

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں