- Advertisement -
لاہور۔11مئی (اے پی پی):سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں سیز فائر امن کی جیت ہے،دوست ممالک سعودیہ،ترکی ،ایران اور امریکہ کے شکر گزار ہیں۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی در اندازی کے بعد پاکستانی رد عمل کے باعث سیز فائر ممکن ہوا،پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،سابق وزیر اعظم نے مذید کہا کہ پوری قوم نئی پیشرفت پر شکرانے کے نوافل ادا کرے،جنگوں سے نہیں مذاکرات سے دیرپا مسائل کا حل تلاش کرنا ہو گا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595732
- Advertisement -