33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور ترکی کے درمیان 70 سالہ فرینڈشپ ٹینس میچ (آج) کھیلا...

پاکستان اور ترکی کے درمیان 70 سالہ فرینڈشپ ٹینس میچ (آج) کھیلا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے پاکستان اور ترکی کے درمیان 70 سالہ فرینڈشپ کے موقع پر نمائشی ٹینس میچ کا اہتمام کیا گیا ہے جو (آج) بدھ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس گارڈن ایوینیو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ میچ صبح 11 بجے شروع ہو گا، مزمل مرتضیٰ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ ان کا مقابلہ ترکی کے ایرگی کرکن سے ہو گا۔ منگل کو پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن میچ کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے، وہ پی ٹی ایف حکام کے ہمراہ میچ بھی دیکھیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=81865

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں