پاکستان اور ترکی کے درمیان معاہدہ 5 ارب ڈالر کے ابتدائی تجارتی ہدف کو حاصل کرنے میں مدد دےگا،وزیراعظم شہبازشریف

85

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہےکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان معاہدہ 5 ارب ڈالر کا ابتدائی تجارتی ہدف حاصل کرنے میں مدد دےگا۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان آج جمعہ کو سامان کی تجارت کے معاہدے سے مواقع کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نےکہا کہ یہ معاہدہ 5 بلین ڈالر کے ابتدائی تجارتی ہدف کو حاصل کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے مابین تجارت کے لامحدود امکانات ہیں۔ دنیا جان لے کہ ہم کاروبار کے خواہاں ہیں۔