پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہوا، عرفان صدیقی

112
APP65-23 PRETORIA: August 23 - Irfan Siddiqui, Advisor to the PM on National History and Literary Heritage in a meeting with Deputy Foreign Minister Ms. Nomaindiya Mfeketo of South Africa at the Department of International Relations and Cooperation (DIRCO). APP

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔ عرفان صدیقی جو کہ جنوبی افریقہ کے سرکاری دورہ پر ہیں انہوں نے جنوبی افریقہ کی ڈپٹی وزیرخارجہ نومندیا مفکیٹو سے ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ریلیشن اینڈ کوآپریشن میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر اعلیٰ حکام چیف ڈائریکٹر، ڈائریکٹر اور دیگر موجود تھے جب کہ ڈپٹی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے معاون خصوصی کی معاونت کی۔ مشیر رائے قومی تاریخ و ادبی اور ڈپٹی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان میں مزید وسعت آئے گی۔ ڈپٹی وزیر نے معاون خصوصی اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیااور امید ظاہر کی کہ اسلام آباد میں رواں سال نومبر میں جوائنٹ کمیشن کے اجلاس میں تفصیلی ملاقات ہو گی ۔ اس موقع پر نومندیا مفکیٹونے کہا کہ وہ پاکستان کے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہیں۔عرفان صدیقی نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے صدر زوما کےلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور انہوں نے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا۔