22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اور سربیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں دور جمعہ...

پاکستان اور سربیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں دور جمعہ کو اسلام آباد میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):پاکستان اور سربیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں دور (کل ) جمعہ کو اسلام آباد میں ہوگا۔ یہ بات ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی۔ ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) شفقت علی خان دونوں ملکوں کے مابین بات چیت میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ سربیا کی طرف سے وفد کی سربراہی سیکرٹری آف اسٹیٹ دامجان جووک کریں گے۔ فریقین سیاسی، تجارتی اور عوامی رابطوں سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553867

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں