پاکستان اور سعودی عر ب کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں، وفاقی وزیر زبیدہ جلال

93
پاکستان اور سعودی عر ب کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں، وفاقی وزیر زبیدہ جلال
پاکستان اور سعودی عر ب کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں، وفاقی وزیر زبیدہ جلال

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر براۓئے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بلوچستان کے 10 اضلاع کیلئے فوڈ پیکیج اس بات کا عکاس ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے (KS Relief)كی طرف سے فوڈ پیکیج کی تقسیم کے حوالہ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور پاکستان میں کے۔

ایس ریلیف کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد بھی موجود تھے۔ شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے (KS Relief)كی طرف سے 20700 فوڈ پیكیج كی تقسیم شروع كی جارہی ہے جس سے ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان كے تقریباً ایک لاكھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے اس فوڈ پیكیج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل ہیں ۔

تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے بلوچستان کے دس اضلاع کیلئے امداد اس بات کی عکاسی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں، ماہ رمضان اور حالیہ کورونا وبأ کے دوران غربأ کی مد کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے امدادی سامان بھیجنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔سعودی سفیر نواف المالکی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ہر طرح کے حالات میں مظبوط رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ امداد دو طرفہ مظبوط تعلیقات کی علامت ہے اور یہ تعلقات ہمیشہ مظبوطی سے آگے بڑھتے رہیں گے۔ ڈاکٹر خالد نے اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ ہر فوڈ پیکٹ 41 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 20 كلو فائن آٹا ،5كلو چاول ، 5لیٹر كوكنگ آئل ،2 كلو بیسن ،2كلو كھجور ،5كلو چینی اور 1 كلو چائے اور جام شیریں شامل ہیں ۔ جس كا مجموعی وزن (850) ٹن بنتا ہے اور مالیت1 ملین ڈالر (تقریباً 15 كروڑ 56 لاكھ روپے) ہے۔

بعد ازاں سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ سعودی سفیر نے کہاکہ کورونا وبأ کے دوران پاکستانیوں سمیت سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی افراد کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کی لئیے سعودی حکومت اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

انکا مذید کہنا تھا کہ پاک سعودی عرب تعلقات صرف دو حکومتوں نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مظبوط رشتے سے منسلک ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ سعودی امداد NDMA ، مقامی حكومت اور مقامی این جی او (SDO) كے تعاون سے صوبہ بلوچستان كے 10 اضلاع ( دكی، چاغی ،واشك،پنجگور،نصیر آباد، خاران، صحبت پور، سبی ، لورالائی) میں شفاف طریقے سے تقسیم كی جائے گی۔