پاکستان اور فرانس کے محققین کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کے لئے ’’پیریڈاٹ‘‘ موبیلٹی گرانٹ پروگرام فیز 7 کا اعلان

16

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):پاکستان اور فرانس کے محققین کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کے لئے ’’پیریڈاٹ‘‘ موبیلٹی گرانٹ پروگرام فیز 7 کا اعلان کردیاگیا۔

اس پروگرام کے تحت دونوں ممالک کے محققین تحقیقی سرگرمیوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرسکیں گے۔

ہائیر کمیشن نے اس حوالے سے باضابطہ پاکستانی سرکاری اور نجی جامعات کے فیکلٹی ممبران سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔یہ درخواستیں ہیلتھ سائنسز،پائیدار توانائی،زراعت و غذائی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبہ جات کے اساتذہ کے لئے ہیں۔

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ اس پروگرام پر پاکستان کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور فرانس کی وزارت خارجہ و بین الاقوامی ترقی اور وزارت اعلی تعلیم و تحقیق عملدرآمد کریں گی۔