پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعاون کا روشن مستقبل موجود ہے،نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کامالدیپ کے وزیرخارجہ کے ٹویٹ پر خیرسگالی کے جذبہ کا اظہار

181
Murtaza Solangi
Murtaza Solangi

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے شاندار مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر مالدیپ کے وزیر خارجہ، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جمعہ کو مالدیپ کے وزیر خارجہ موسی ضمیر کے ٹویٹ پر خیرسگالی کے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعاون کا روشن مستقبل موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ مالدیپ کے دوران انہیں مالدیپ کے صدر محمد معیزو کا متاثر کن خطاب سننے کا شرف حاصل ہوا۔