پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 27.01 فیصد اضافہ

59
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا ورخطے کے دیگرممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.01 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا، اس عرصہ میں خطہ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کے حجم میں 8.16 فیصد اورخطہ کے ممالک سے درآمدات میں 30.39 فیصدکااضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مشرقی ایشیا کے ممالک چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا ورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.938 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں میں 8.16 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیا کے خطے کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.792 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2021 میں چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا ورخطے کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو324.55 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 90 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں خطہ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 170.96 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2020 میں مشرقی ایشیا کے ممالک کومجموعی پاکستانی برآمدات کاحجم 2.264 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مشرقی ایشا کے ممالک سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.39 فیصداضافہ ہواہے،جولائی سے لیکرمارچ 2021 تک کی مدت میں مشرقی ایشیا کے ممالک چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا ورخطے کے دیگرممالک سے درآمدات پر11.584 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خطے کے ممالک سے درآمدات پر8.883 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مارچ 2021 میں خطے کے ممالک سے درآمدات کاحجم 1.636 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 92.48 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں خطے کے ممالک سے درآمدات کاحجم 850.07 ملین ڈالررہاتھا، مالی سال 2020میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 12 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔\