پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت آئندہ ہفتے کوالالمپور میں ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ

199
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت آئندہ ہفتے کوالالمپور میں ہوگی۔ یہ بات دفتر خارجہ کی ترجمان نے جمعہ کو پریس بریفنگ میں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے ایجنڈے میں سیاسی، سکیورٹی اور فوجی تعاون کے علاوہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات، سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون، صحت، سیاحت اور ثقافت پر بات چیت شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فریقین علاقائی اور عالمی مسائل بشمول ایشیا پیسیفک خطے میں ہونے والی پیش رفت، موسمیاتی تبدیلی اور اسلامو فوبیا پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔