پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے مابین پریکٹس میچ کا دوسرا روز بھی بارش کی نذر

112

نیلسن ۔ 12 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی اے کرکٹ ٹیموں کے مابین تین روزہ وارم اپ میچ کا دوسرا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا، میچ کے پہلے روز بھی بارش کے باعث کھیل ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔