لنکن ۔ 09 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو لنکن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم کو 8 وکٹون سے شکست دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ویمن ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی