پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کے مابین پہلا ون ڈے 9 نومبر کو کھیلا جائے گا

102

لنکن ۔ 07 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 نومبر کو لنکن میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ویمن ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے 9 نومبر، دوسرا 11 نومبر، تیسرا 13 نومبر، چوتھا 17 نومبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ 21 نومبر کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔