پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 20 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

235

راولپنڈی۔18اپریل (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 20 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے ،

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے 88 رنز اور دوسرے میچ میں 38 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور پاکستان کو 4 رنز سے شکست دی ، پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کو ٹام لیتھم لیڈ کریں گے ،

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ 24 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔