پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے شروع ہوگا

112

کرائسٹ چرچ ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم اس سے قبل ویسٹ انڈیز کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دے چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 نومبر تک سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔