کراچی ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کراچی میں کھلا جائیگا۔ ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ مہمان ٹیم کی کپتان کا کہناہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور میزبان ٹیم کو سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی شکست دے گی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 3 فروری کو کراچی میں ہی کھیلا جائیگا۔