ملتان۔ 23 جنوری (اے پی پی):پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے شروع ہوگا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے دو میچوں کی سیریزکے دوسرے اور آخری میچ سے قبل ملتان سٹیڈیم، ملتان میں خوب پریکٹس کی۔ جمعرات کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔