پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری کرکٹ ٹیسٹ (اتوار کو) شروع ہو گا

103

شارجہ ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ اتوار سے شارجہ میں شروع ہو گا، گرین کیپس کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کالی آندھی کو 56 رنز اور دوسرے ٹیسٹ میں 133 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی