پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے

118

ابوظہبی ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 111 رنز اور دوسرے میچ میں 59 رنز سے فتح حاصل کی۔ ون ڈے سیریز کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی، دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ابوظہبی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائیگا۔