37.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان اور چین خطے میں استحکام اور ترقی کیلئے مشترکہ وژن پر...

پاکستان اور چین خطے میں استحکام اور ترقی کیلئے مشترکہ وژن پر کام کریں گے،نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹرمحمداسحاق ڈار

- Advertisement -

بیجنگ۔21مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون پر مبنی سٹریٹجک پارٹنر شپ کو مسلسل مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور اشتراک نئے عروج پر پہنچ چکا ہے۔چین کے سرکاری دورے کے اختتام پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس دورے کو انتہائی مفید اور اہم سفارتی پیش رفت سے عبارت قرار دیا۔ انہوں نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت میں کہا کہ یہ دورہ پاک چین کے سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا جو دہائیوں سے ایک ناقابل تسخیر دوستی میں تبدیل ہوچکا ہے۔

اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور مشترکہ مفادات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے چین-پاکستان-افغانستان سہ فریقی مذاکرات سے قبل افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی ملاقات کی جس کی میزبانی وانگ یی نے کی۔

- Advertisement -

سہ فریقی مذاکرات کے دوران تینوں فریقین نے جامع گفتگو کے بعد آئندہ اجلاس کابل میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا جس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر لیو جیانچاؤ سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور سی پی سی کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے کثیرالجہتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔اسحاق ڈار نے دورے کے نتائج کو پاک چین دوستی کے لئے ایک نیا باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں استحکام اور ترقی کے لئے مشترکہ وژن پر کام کریں گے۔ انہوں نے چینی قیادت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو تعلقات کی گہرائی کو اجاگر کرنے والا قرار دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599857

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں