پاکستان اور چین نے اپنے تعلقات کی معاشی جہتوں میں زبردست اضافہ کیا ، اویس احمد خان لغاری
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) پاکستان اور چین نے اپنے تعلقات کی معاشی جہتوں میں زبردست اضافہ کیا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری اس سلسلہ میں ایک فلیگ شپ اقدام ہے جس سے اقتصادی تعاون اور روابط میں اضافہ ہو گا۔ یہ بات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین اویس احمد خان لغاری نے ”اے پی پی“ کے ساتھ پاک چین سفارتی تعلقات کی سالگرہ کے سلسلہ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کی سطح پر روابط میں اضافہ ہوا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔