35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اور چین کی دوستی دنیا کے لئے ایک مثال ہے‘مسعود خالد

پاکستان اور چین کی دوستی دنیا کے لئے ایک مثال ہے‘مسعود خالد

- Advertisement -

پاکستان اور چین کی دوستی دنیا کے لئے ایک مثال ہے‘ ثقافت‘ زبان اور مذہب سے بالاتر ہوکر دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں‘ دونوں ملکوں کے درمیان ہر موسم میں آزمودہ سٹریٹجک شراکت داری پر مبنی تعاون موجود ہے‘ مسعود خالد

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا کے لئے ایک مثال ہے جہاں ثقافت‘ زبان اور مذہب سے بالاتر ہوکر دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ہر موسم میں آزمودہ سٹریٹجک شراکت داری پر مبنی تعاون موجود ہے۔ پیر کو یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چین کے شہر داتونگ شانسے صوبے میں عالمی فوٹو گرافی کلچرل نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا اہتمام چین کی پبلک ریلیشن ایسوسی ایشن اور چائنا آرٹ فوٹو گرافی سوسائٹی نے داتونگ حکومت کے ساتھ مل کر کیا تھا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے داتونگ کی سلک روٹ اور پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ ثقافتی رابطوں کے لئے داتونگ کی خصوصی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف تاجروں اور طالب علموں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71029

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں