پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کی جڑیں باہمی اعتماد، افہام و تفہیم اور بڑے عالمی چیلنجز پر مشترکہ نظریات کے مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں،سفیر معین الحق

63

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کی جڑیں باہمی اعتماد، افہام و تفہیم اور بڑے عالمی چیلنجز پر مشترکہ نظریات کے مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کو دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات کی سترویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں بیجنگ میں چین پاکستان تعاون سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کانفرنس کا اہتمام شنہوا یونیورسٹی بیجنگ نے کیا تھا۔کانفرنس میں پاکستانی سفیر معین الحق،سنہوا یونیورسٹی کے نائب صدر پروفیسر پنگ گانگ،ڈائریکٹر پاکستان کلچرل اینڈ کمیونیکشن سنٹر لی زی گوانگ،سینیٹر مشاہد حسین سید،ڈاکٹر شاہد حشمت اور پروفیسر اعجاز اکرم سمیت تقریان سو سے زائد ماہرین،دانشوروں دونوں ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اقتصادی اور عوام سطح پر تعلقات کیمسلسل پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئےپاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اعلیٰ معیاری ترقیاتی منصوبہ بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔سفیر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالم مشترکہ مفاد کے لیے علمی و تحقیقی اور پرفیشنل اداروں کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لیے موجودہ میکانزم کا استعمال جاری رکھیں گے۔

کانفرنس کے دوران دونوں اطراف کے ماہرین نے پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کی وجہ سے دوطرفہ ثقافتی اور عوامی سطح کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں جو مستقبل میں تعلقات کی صحت مندانہ ترقی کے لیے ضروری ہیں۔