پاکستان اورآسٹریلیا ونیوزی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران 8.69 فیصد کی کمی

64

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورآسٹریلیا ونیوزی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں 8.69 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جاری مالی سال میں آسٹریلیا ونیوزی لینڈ کو برآمدات میں کمی جبکہ دونوں ممالک سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کوپاکستانی برآمدات کاحجم 94.41ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 11.58 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کوپاکستانی برآمدات کاحجم 84.61 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2020 میں دونوں ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 20.63ملین ڈالرریکارڈکیاگیا،گزشتہ سال اکتوبرمیں دونوں ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 24.53 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا،مالی سال 2019-20 میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کوپاکستانی برآمدات کاحجم253.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں دونوں ممالک سے درآمدات میں 6.05 فیصد کا ضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے درآمدات کاحجم 97.95 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں دونوں ممالک سے درآمدات کا حجم 92.36 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اکتوبر2020 میں دونوں ممالک سے 24.24 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئی، گزشتہ سال اکتوبرمیں دونوں ممالک سے درآمدات کاحجم 34.66 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔مالی سال 2019-20 میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے درآمدات کاحجم 258.59 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔