پاکستان اوراٹلی کے درمیان معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات فروغ پارہے ہیں، اطالوی سفیر

102
خواجہ محمد آصف نے کشمیر، فلسطین اور دہشت گردی کا مسئلہ عالمی فورم پر کھل کر اٹھانے پر وزیراعظم کی تعریف
خواجہ محمد آصف نے کشمیر، فلسطین اور دہشت گردی کا مسئلہ عالمی فورم پر کھل کر اٹھانے پر وزیراعظم کی تعریف

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):پاکستان میں اٹلی کے سفیر اندریاس فیراریسے نے کہاہے کہ پاکستان اوراٹلی کے درمیان معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات فروغ پارہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اٹلی کے قومی دن کے موقع پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

اس موقع پر سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی، سفارت کار، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں اٹلی کے سفیر کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اورمستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اٹلی یورپی یونین کا اہم ملک ہے اور اٹلی نے جی ایس پی پلس اوردیگرامورمیں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے ۔

اٹلی کے سفیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ رواں سال یوم جمہوریہ کی 77 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ اٹلی اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے طور پر بھی منایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ برسوں کے دوران، اٹلی سیاحوں، طلبا اور روزگار کے متلاشیوں کے لیے یورپ میں سرفہرست مقامات میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے ۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں اور اسلام آباد میں اطالوی تجارتی ایجنسی کے دفتر کا قیام باہمی کاروباری تعلقات میں اضافہ کے حوالہ سے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، اس سے تجارتی تعاون بڑھانے میں مددملے گی ۔

اطالوی سفیر نے کہاکہ اٹلی زراعت، قابل تجدید توانائی، ٹیکسٹائل، تعمیرات اور سیاحت کے شعبوں میں مہارت رکھتاہے روم میں مئی میں ہونے والے 5ویں اٹلی پاکستان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ فریم ورک کے انتظام پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 2 ارب یورو کے قریب ہے ۔اطالوی سفیر نے اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو بھی سراہا۔