پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ سٹاف سطح کے معاہدے پرمتفق ہوگئے ہیں، وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

65
ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ، سروسزہوٹل لاہورکی نجکاری کیلئے مخصوص قیمت کی منظوری دیدی
ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ، سروسزہوٹل لاہورکی نجکاری کیلئے مخصوص قیمت کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ پاکستان کی حکومت اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ سٹاف سطح کے معاہدے پرمتفق ہوگئے ہیں۔

منگل کوسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ سٹاف سطح کے معاہدے پرمتفق ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی عالمگیروباسے پیداہونے والے چیلنجوں پرقابوپانے کیلئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ رہنمائی پروزیراعظم عمران خان، ساتھیوں اورآئی ایم ایف کے عملہ کے مشکورہیں جنہوں نے انہیں معاونت فراہم کی۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ یہ پاکستان کیلئے اچھی پیش رفت ہے۔ اس سے قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری ہونے والے تفصیلی بیان میں بتایاگیاہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورپاکستان کے حکام کے درمیان آئی ایم ایف کے معاونتی توسیعی سہولت فنڈ انتظامات کے ضمن میں دوسرے سے لیکرپانچویں جائزہ پرسٹاف سطح کامعاہدہ طے پاگیاہے، آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈسے منظوری کے بعد پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالرکی قسط کااجراہوگا۔ توسیعی سہولت فنڈمعاہدہ کے تحت 39 ماہ میں پاکستان کو6 ارب ڈالرکی معاونت کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔