اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات جمعرات کوشروع ہوگئے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم کے ساتھ ورچوئل بات چیت کے سلسلہ میں پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں وفد نے مذاکرات میں حصہ لیا۔
پاکستانی ٹیم میں سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اوروزارت خزانہ کے دیگر سینئر حکام شریک تھے۔