پاکستان اورجنوبی امریکی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں معمولی کمی

94
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورجنوبی امریکاکے ممالک ارجنٹائن، برازیل، یوراگوئے اورخطے کے دیگرممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں جنوبی امریکاکے ممالک ارجنٹائن، برازیل، یوراگوئے اورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 71.96 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 15.13 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں جنوبی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 82.85 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2020 میں ارجنٹائن، برازیل، یوراگوئے اورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم16.31 ملین ڈالررہا۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات کاحجم 22.39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2019-20 میں جنوبی امریکاکے ممالک کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 219.11 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جنوبی امریکاکے ممالک ارجنٹائن، برازیل، یوراگوئے اورخطے کے دیگرممالک سے جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں 215.15 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37.38 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی امریکاکے ممالک ارجنٹائن، برازیل، یوراگوئے اورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی درآمدات کاحجم 156.60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اکتوبر2020 میں ان ممالک سے درآمدات کاحجم 30.24 ملین ڈالررہا۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں ان ممالک سے درآمدات کاحجم 33.11 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،گزشتہ مالی سال کے دوران جنوبی امریکاکے ممالک ارجنٹائن، برازیل، یوراگوئے اورخطے کے دیگرممالک سے درآمدات کا مجموعی حجم 614.97 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔