پاکستان اورشمالی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں پہلی ششماہی کے دوران نمایاں اضافہ ، شمالی افریقہ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 85.56 فیصد،درآمدات میں 39.97 فیصداضافہ

129
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):پاکستان اورشمالی افریقاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، پہلی ششماہی میں شمالی افریقہ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 85.56 فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 39.97 فیصدکی نمودیکھنے میں آئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں مراکش، مصر اورشمالی افریقا کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 113.70 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 85.56 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی افریقہ کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 61.27 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

دسمبر2021 میں شمالی افریقاکے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو17.21 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجودسمبر2020 کے مقابلہ میں 44.11 فیصدزیادہ ہے، دسمبر2020 میں شمالی افریقاکے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو11.94 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال 2021 میں شمالی افریقہ کے خطہ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو153.54ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں شمالی افریقا سے درآمدات میں 39.97 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، پہلی ششماہی میں شمالی افریقا کے ممالک سے درآمدات پر436.39 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی افریقا کے ممالک سے درآمدات پر311.75 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔دسمبر2021 میں شمالی افریقہ سے درآمدات کاحجم 32.44 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، دسمبر2020 میں شمالی افریقا سے درآمدات کاحجم 88.16 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔مالی سال 2021 میں شمالی افریقا سے درآمدات کاکل حجم 638 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔