پاکستان اورشمالی مشرقی ایشیا ئی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ

80
اسٹیٹ بینک

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں شمال مشرقی ایشیا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں 37 فیصداوران ممالک سے درآمدات میں 35 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔

سٹیٹ بینک کے اس حوالے سے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں شمال مشرقی ایشیا میں چین، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 3.051 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37.11 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمال مشرقی ایشیا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 2.22 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اپریل 2022 میں شمال مشرقی ایشیاکے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو304.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال اپریل میں 288.78 ملین ڈالر اورمارچ 2022 میں 369.10 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2021 میں شمال مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.76 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں شمالی مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35.63 فیصد نموریکارڈکی گئی ہے،

جولائی 2021 تا اپریل 2022 خطے کے ممالک سے درآمدات کاحجم 17.90 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 13.19 ارب ڈالرتھا، اپریل 2022 میں خطے کے ممالک سے درآمدات پر1.76 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجومارچ میں 2.11 ارب ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 1.61 ارب ڈالرتھا۔مالی سال 2021 میں شمال مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 16.80 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔