پاکستان اورمغربی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کارحجان، برآمدات میں 5 فیصد نموریکارڈ

93
State Bank

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):پاکستان اورمغربی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے، جولائی میں مغربی ایشیا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5.53 فیصد جبکہ درآمدات میں 96.61 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2022 میں مغربی ایشیا کے ممالک بحرین،اردن،کویت، سعودی عرب،ترکی،یواے ای اورخطہ کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو230.28 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.53 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال جولائی میں مغربی ایشیا کے ممالک کو218.20 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں مغربی ایشیا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 47 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،

جون میں مغربی ایشیا کوپاکستانی برآمدات کاحجم 338.44 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2022 میں خطہ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو3.399 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں مغربی ایشیا کے ممالک سے درآمدات میں 96.61 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں مغربی ایشیا سے درآمدات کاحجم 2.414 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی میں 1.227 ارب ڈالرتھا،

جون کے مقابلہ میں جولائی میں مغربی ایشیا کے ممالک سے درآمدات میں 11 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جون میں مغربی ایشیا کے ممالک سے 2.678 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوجولائی میں کم ہو کر2.414 ارب ڈالرہوگئیں