پاکستان اورمغربی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں پہلی ششماہی کے دوران نمایاں اضافہ، مغربی یورپ کوبرآمدات میں 23.19 فیصد،درآمدات میں 24.62 فیصداضافہ

89
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):پاکستان اورمغربی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،پہلی ششماہی میں مغربی یورپ کوبرآمدات میں 23.19 فیصد اورخطہ کے ممالک سے درآمدات میں 24.62 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں مٖغربی یورپ کے ممالک بیلجئیم،فرانس،جرمنی،سویٹزرلینڈ، ہالینڈ اورخطہ کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم2.247 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23.91 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مغربی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.813 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

دسمبر2021 میں مغربی یورپ کوبرآمدات سے ملک کو431.55 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجودسمبر2020 کے مقابلہ میں زیادہ ہے، دسمبر2020 میں مغربی یورپ کوبرآمدات سے ملک کو333.67 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مالی سال 2021 میں مغربی یورپ کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 3.780 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں مٖغربی یورپ کے ممالک بیلجئیم،فرانس،جرمنی،سویٹزرلینڈ، ہالینڈ اورخطہ کے دیگرممالک سے درآمدات کا حجم 2.155 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.62 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مغربی یورپ کے ممالک سے 1.729 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھی ۔دسمبر2021 میں خطہ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 371.53 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجودسمبر2020 کے مقابلہ میں کم ہے،

دسمبر2020 میں مغربی یورپ سے 376.27 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔،مالی سال 2021میں مغربی یورپ سے 3.629 ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔