اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے17ویں چائنا ۔ آسیان ایکسپو کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ سال چائنا۔آسیان اٹھارویں ایکسپومیں بھی خصوصی پارٹنر ملک کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے اسے ملک کے لئے نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس نمائش میں اعلٰی سطح کی موثر اور بامقصد شرکت کو یقینی بنائے گا۔ یاد رہے کہ سترھویں ایکسپوکا رخ کرنے والےشرکانے پاکستانی پویلین میں پاکستانی زیورات ، قیمتی پتھر ، سنگ مرمر ، قالین ، فرنیچر ، دستکاری ، اور کھیلوں کے سامان میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔