پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق سینئیرڈائریکٹر)چیف سائنٹسٹ( ڈاکٹر محمد زمین سُپرد خاک

67

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سے حال ہی میں ریٹائرڈ شدہ سینئیرڈائریکٹر)چیف سائنٹسٹ( ڈاکٹر محمد زمین کو سُپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم مختصر علالت )برین ہیمریج(کے بعد گذشتہ روز رحلت کرگئے تھے۔مرحوم میجر)ر(سرزمین خان بخت زمین خان اور کرنل محمد غنی کے بھائی تھے۔ڈاکٹر زمین کی تدفین مانیری پایان کے قبرستان میں ہوئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میںسینکڑوں کی تعداد میں دوست احباب مقامی لوگوں سمیت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چئیرمین محمد نعیم کی جانب سے ایک ٹیم نے بھی شرکت کی تھی۔ تدفین کے بعدPAECکی ٹیم نے مرحوم کی قبر پرگلاب کی پتیوں سے سجادیا اور فاتحہ خوانی کی۔ مرحوم کے بڑے بھائی سرزمین خان نے جنازے اور تدفین میں شرکت کے لئے ٹیم بھیجنے پر پی اے ای سی کے چئیرمین محمد نعیم کا شکریہ ادا کیا ۔