پاکستان ایک غیر معمولی ٹیم، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی مضبوط دعویدار ہے، روی چندرن ایشون

82
ایشیا کپ
ایشیا کپ، بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 357 رنز کا بڑا ہدف، کوہلی اور راہول کی شاندار سنچریاں

نئی دہلی۔30اگست (اے پی پی):بھارت کے سٹار کرکٹر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ پاکستان ایک غیر معمولی ٹیم اور ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی مضبوط دعویدار ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایشون نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے بھارت اور پاکستان فیورٹ ٹیمیں ہیں، پاکستان کی کامیابی کا انحصار کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی کارکردگی پر ہے، حالیہ پرفارمنس کی بدولت پاکستان ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں مضبوط ٹیم کے طور پر ابھرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غیر معمولی ٹیم ہے، ہمیشہ بہترین کرکٹرز پیدا کئے۔ 1990ء اور 2000ء کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی گزشتہ چار پانچ سال سے بہترین رہی۔ پاکستان سپر لیگ سے بہت سا ٹیلنٹ ابھر کر آیا جبکہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں بڑی تعداد میں پاکستانی کرکٹرز شرکت کرتے ہیں جس سے ان کی پرفارمنس میں نمایاں بہتری آتی ہے۔