پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ٹرائنگولر بلائنڈ کرکٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

61
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل برمنگھم میں شیڈول ورلڈ گیمزکےلئے قومی ٹیم کا اعلان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کرے گی

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ٹرائنگولر بلائنڈ کرکٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ لاہور پہنچنے پرپاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے آفیشلز نے فاتح ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاکستان ٹرائنگولر بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں تمام 4 لیگ میچوں اور فائنل میں ناقابل شکست رہا. پاکستان نے فائنل سمیت ایونٹ میں بھارتی بلاءینڈ کرکٹ ٹیم کو تین بار شکست دی۔