پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نیپال کے خلاف ٹی ٹونٹی ہوم سیریز کےلئے 15 رکنی حتمی ویمنز ٹیم کا اعلان رواں سال دسمبر میں کرے گا

58

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نیپال کے خلاف ٹی ٹونٹی ہوم سیریز کےلئے 15 رکنی حتمی ویمنز ٹیم کا اعلان رواں سال دسمبر میں کرے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ نیپال اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی ہوم سیریز 26 جنوری سے 4 فروری 2019ءتک پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیپال کے خلاف ہوم سیریز کےلئے 15 رکنی باصلاحیت ویمنزکھلاڑیوں کا انتخاب دسمبر میں کیا جائے گا۔