پاکستان بمقابلہ زمبابوے: ورچوئل پریس کانفرنسزو پریکٹس سیشنز کا شیڈول جاری

181
آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، سعد بیگ قیادت کریں گے

لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں اپنے سفرکا آغاز 30اکتوبر سے کرے گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز میں شامل تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز30اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم(آج) 20 اکتوبر بروز منگل کوپاکستان پہنچے گی جہاں ہوٹل پہنچتے ہی ان کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں مہمان اسکواڈ 7 روز آئسولیشن میں گزارے گا تاہم اس دوران انہیں آرمی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کے بند دروازوں میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔دوسری طرف پاکستان کے 22 رکنی ممکنہ اسکواڈ کی21 اکتوبر کو لاہورکے مقامی ہوٹل پہنچنے پر کوویڈ19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ قومی اسکواڈ 22 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گا، ممکنہ اسکواڈ 26 اکتوبر کو اسلام آباد روانہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کی ٹریننگ اور آن لائن پریس کانفرنسز کے شیڈول کے مطابق 20 اکتوبر بروز منگل زمبابوے کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد آمد ہو گی جس کی تصاویر اور ویڈیوز پی سی بی فراہم کرے گا۔21 اکتوبر بروز بدھ صبح 10:30 تا1:30 بجے دوپہر زمبابوے کرکٹ ٹیم کی نیٹ پریکٹس، 2:30 بجے مہمان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ایک رکن آن لائن میڈیا سیشن میں شرکت کرےگا۔ایک صحافتی ادارے سے صرف ایک نمائندے کو ہی شرکت کی اجازت ہو گی۔22اکتوبر بروز جمعرات صبح 10:30 تا1:30 دوپہر زمبابوے کرکٹ ٹیم کی نیٹ پریکٹس شام 4 تا رات 7 بجے تک، پاکستان کرکٹ ٹیم کی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیٹ پریکٹس دوپہر 2 بجے، پاکستان کے اسکواڈ میں شامل ایک رکن آن لائن میڈیا سیشن میں شرکت کرےگا۔23 اکتوبر بروز جمعہ،صبح 10:30 تا1:30 دوپہر زمبابوے کرکٹ ٹیم کی نیٹ پریکٹس دوپہر 12 تا رات7:30 بجے تک، پاکستان کرکٹ ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی۔24 اکتوبر بروز ہفتہ صبح10:30 تا1:30 دوپہر زمبابوے کرکٹ ٹیم کی نیٹ پریکٹس، پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوئی ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں، دوپہر12:30 بجے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل ایک رکن آن لائن میڈیا سیشن میں شرکت کرےگا۔25 اکتوبر بروز اتوارصبح10:30 تا1:30 دوپہر زمبابوے کرکٹ ٹیم کی نیٹ پریکٹس دوپہر 12 تا رات 7:30 بجے تک اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ ہو گا۔26 اکتوبر بروز پیر کو دونوں ٹیموں کی اسلام آباد کے مقامی ہوٹل روانگی ہو گی۔ اس دوران کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی۔27 اکتوبر بروز منگل صبح11:15 بجے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل ایک رکن آن لائن میڈیا سیشن میں شرکت کرےگا۔صبح11:45 بجے زمبابوے کے اسکواڈ میں شامل ایک رکن آن لائن میڈیا سیشن میں شرکت کرےگا۔دوپہر 1 تا سہ پہر 4 بجے تک، دونوں ٹیموں کی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میںنیٹ پریکٹس ہو گی۔28 اکتوبر بروز بدھ سہ پہر 4 تا رات 7 بجے تک دونوں ٹیموں کی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں نیٹ پریکٹس ہو گی جبکہ کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی۔29 اکتوبر بروز جمعرات دوپہر12:30 بجے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان چامو چیبھابھا آن لائن میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے ۔دوپہر 12:45 بجے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آن لائن میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔دوپہر 1 تا سہ پہر 4 بجے تک دونوں ٹیموں کی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میںنیٹ پریکٹس ہو گی۔30 اکتوبر بروز جمعہ:صبح11:30 بجے تادوپہر 12 بجے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کا آغازمیچ کے اختتام پر دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن آن لائن پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔31اکتوبر بروزہفتہ کوئی ٹریننگ یا میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی۔یکم نومبر بروزاتوار صبح11:30 بجے تادوپہر 12 بجے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ انٹرنیشنل میچ کا آغازمیچ کے اختتام پر دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن آن لائن پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔2نومبر بروزپیرکوکوئی ٹریننگ یا میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی۔3 نومبر بروز منگل صبح 11:30 بجے تادوپہر 12 بجے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ انٹرنیشنل میچ کا آغازمیچ کے اختتام پر دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن آن لائن پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔