- Advertisement -
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
بدھ کو دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ہم بنگلہ دیش میں حالات کے تیزی سے اور پرامن انداز میں معمول پر آنے کی امید رکھتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بنگلہ دیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں ہم آہنگی پر مبنی مستقبل کی طرف لے جائے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=491457
- Advertisement -