پاکستان بیت المال کی طرف سے اپر چترال میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کواشیاء خورو نوش پر مشتمل راشن بیگز کی فراہمی

56
پاکستان بیت المال کی طرف سے اپر چترال میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کواشیاء خورو نوش پر مشتمل راشن بیگز کی فراہمی

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):پاکستان بیت المال کی طرف سے اپر چترال میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کواشیاء خورو نوش پر مشتمل راشن بیگ فراہم کردیےگئے۔ تمام متاثرہ افراد کو فوری امداد پہنچانے کےلیے ایم ۔ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

ایم ڈی پاکستان بیت المال ملک عامر فدا پراچی نے کہا کہ سیلاب اور دوسری قدرتی آفات کے دوران متاثرہ افراد کی مدد اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ملک بھر کے مجبور اور نادار افراد کو ان کا حق دینا میرامشن ہے