- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی برادری اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ہمراہ افغانستان میں امن اور مفاہمت کیلئے پرعزم ہے۔ پیر کو ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مذاکرات منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بات چیت کے اس عمل میں افغانستان میں خونریزی کا خاتمہ ہو گا اور خطہ میں امن آئے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126458
- Advertisement -