اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے 27 مارچ کے جلسے کے انعقاد کیلئے کور مینجمنٹ ٹیم کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ۔ پی ٹی آئی مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کو کور مینجمنٹ ٹیم کا کنوینئر مقرر کر دیا گیا۔
کور مینجمنٹ ٹیم میں علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز، صداقت علی عباسی اور غلام سرور خان ، شیخ راشد شفیق، منصور حیات، شہزاد وسیم، شہباز گل، نفیسہ خٹک، فوزیہ ارشد اور سیمی ایزدی ، کنول شوذب، اسماء قدیر، لطاسب ستّی، راجہ صغیر احمد، جاوید کوثر ، سیف اللہ خان نیازی، فرخ حبیب، چوہدری ساجد محمود، چوہدری عدنان، واثق قیوم عباسی اور امجد چوہدری ، بشارت راجہ، عمر تنویر بٹ، فیاض الحسن چوہان، راشد حفیظ، اعجاز خان جازی، عمار صدیقی، ملک تیمور مسعود ،سیمابیہ طاہر، فرح آغا، عابدہ راجہ اور نسرین طارق بھی شامل ہیں۔