پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے آج بہارہ کہو جیلانی گراونڈ میں تاریخی جلسہ ہو گا ،معاون خصوصی علی نواز اعوان

150

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے آج اتوار کو بہارہ کہو جیلانی گرائونڈ میں تاریخی جلسہ ہو گا جس سے وفاقی وزیر اسد عمر، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز خطاب کریں گے۔ اسلام آباد کے ہر دلعزیز رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اسلام اآباد کے شہریوں کے لیے تاریخی اعلان بھی کریں گے۔

اجلاس میں عوامی رابطہ کمیٹی این اے 53 کے کنوینِر انجم تنولی سمیت پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے مرکزی رہنما بھی شرکت کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد کو نئی پہچان دی ہے اور اپنے منشور دو نہیں ایک اسلام آباد پر پوری طرح عمل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، راجہ خرم نواز اور میرے سمیت تینوں منتخب ارکان قومی اسمبلی نے شہری اور دیہی علاقوں میں تاریخی ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔

رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 53 علی نواز اعوان نے کہا کہ شہر ہو یا دیہات ، ہم نے 3 سال میں اسلام آباد کو بدل کر رکھ دیا ہے ، وفاقی ملازمتوں میں اسلام آباد کے باسیوں کے لیے 50 فیصد کوٹہ ہو یا اقلیتی برادری کے لیے نکاح رجسٹریشن کا مسئلہ یا اسلام آباد کی پہلی فوڈ اتھارٹی کا قیام ہو یا وفاقی دارالحکومت کی پہلی خواتین یونیورسٹی ہم نے ہر شعبے میں قانون سازی کے لیے کوششیں کیں ۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ 31 اکتوبر اتوار کو بہارہ کہو جیلانی گرائونڈ میں تاریخی جلسہ ہو گا۔