اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے پشاور سے سینٹ کی جنرل نشست کے امیدوار و وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے خیبر پختونخواہ اسمبلی سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔
سینٹ الیکشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق کے پی کے میں سینٹ کے الیکشن کے دوران سینیٹر شبلی فراز نے دیگر امیدواروں کی نسبت سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں ۔
سینیٹرشبلی فراز کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہمیشہ کم سے کم اخراجات سے سینٹ میں دوسری مرتبہ کامیاب ہوئے ہیں ‘ وہ ایوان بالا میں پی ٹی آئی کی ایک توانا آواز ہیں اور بطوروزیراطلاعات سینیٹر شبلی کی خدمات بھی احسن رہی ہیں ‘ پارٹی کے لئے خدمات اور بہترین نمائندگی پر وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت نے انھیں سینٹ کا دوبارہ ٹکٹ جاری کیا اس مرحلے میں بھی شبلی فراز کامیاب قرار پائے ہیں ۔