پاکستان ترکمانستان کے ساتھ گیس و بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے کوشاں ہے، علاقائی روابط کا فروغ خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا،وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی ترکمانستان کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

63

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ گیس و بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے کوشاں ہے، علاقائی روابط کا فروغ خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکمانستان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر توانائی نے ترکمانستان کے سفیر کو توانائی کے شعبہ میں کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ گیس و بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے کوشاں ہے، پاکستان خطے میں اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی روابط کو بھی اہمیت دیتا ہے ، علاقائی روابط کا فروغ خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا ۔