سیالکوٹ۔23فروری (اے پی پی):سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایس جی ایم ای اے)محسن مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان جرمن درآمد کنندگان کے لیے بہترین مواقع والا ملک بن گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے اراکین اس وقت پاکستان میں تقریباً 400 ملین امریکی ڈالر کی خریداری کر رہے ہیں اور وہ پی ایس جی ایم ای اےکے ساتھ مل کر اس حجم کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں اور دوسرے ممبران کو بھی پاکستان میں موجود مواقع سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس کی بنیادی وجہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان سے تیار مصنوعات تک مکمل سپلائی چین، کھیلوں کے شعبے کی پیداوار میں دہائیوں کا تجربہ اور پی ایس جی ایم ای اےممبر کمپنیوں کی تیزی سے بہتر ہوتی کارکردگی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565079