پاکستان جوڈو فیڈریشن نے 26 ویں مینز اینڈ 9 ویں وویمنز قومی جوڈو چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

95

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے 26 ویں مینز اینڈ 9 ویں وویمنز قومی جوڈو چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ چیمپئن شپ 30اپریل سے 4 مئی تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جس میں چاروں صوبے ‘ آرمی ‘ واپڈا ‘ ریلوے ‘ پولیس‘ ایچ ای سی ‘ نیوی ‘ اسلام آباد ‘ فاٹا ‘ اے جے کے ‘ گلگت بلتستان اور ڈی ایچ اے شامل ہے ۔پاکستان آرمی ایونٹس میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ انٹرنیشنل رولز کے مطابق مینز اینڈ وویمنز ٹیم ایونٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پہلے صرف انفرادی مقابلے منعقد کئے جاتے تھے ۔ایونٹس کے انفرادی مردوں کے مقابلوں میں -50کلو گرام ‘-55 ‘ -60 ‘ -66‘ -73‘ -81‘ -90‘ -100 ‘ پلس 100 اور اوپن کیٹیگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ خواتین ایونٹس میں -40‘ -44 ‘-48‘ -52 ‘ -57‘ -63 ‘ -70 اور اوپن کیٹیگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیم ایونٹ گرلز کے مقابلوں میں -52 ‘ -57‘ -63‘ -70 اور پلس کیٹیگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ لڑکوں کے ٹیم ایونٹ میں -66‘ -73‘ -81‘ -90 اور پلس 90 کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ اس ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نیپال میں رواں سال دسمبر میں ہونے والے ساﺅتھ ایشین گیمز کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ کے لئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔