پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدرمسعود احمد خان کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

68
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) ویزہ پراسیس میں تاخیر کی وجہ سے قومی جوڈو کے کھلاڑی جدید اور اعلی معیار کی تربیت کے لئے 10 دن کی تاخیر سے 2 مارچ کو ہنگری روانہ ہوں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ شیڈول کے مطابق قومی کھلاڑیوں نے 20 فروری کو ہنگری روانہ ہو نا تھا تاہم ویزہ پراسیس میں تاخیر کی وجہ سے قومی کھلاڑی تربیت کے لئے 2 مارچ کو ہنگری روانہ ہوں گے۔ فیڈریشن نے تین کھلاڑیوں کے این او سی کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو درخواست بھجوائی ہے اور ویزے کے لئے ہنگری سفارتخانہ میں درخواست دیدی ہے ۔